ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / جمعیۃعلماء ہند کی ممبر سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں :مولانا زبیر احمد قاسمی

جمعیۃعلماء ہند کی ممبر سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں :مولانا زبیر احمد قاسمی

Wed, 26 Sep 2018 16:34:03  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی۲۶؍ ستمبر(ایس او نیوز) ہمارے ملک ہندوستان کی سب سے بڑی اور قدیم مسلمانوں کی مذہبی نمائندہ تنظیم جمعیۃعلماء ہند کے نئے ٹرم کے لئے ممبر سازی کا آغاز ہو چکاہے،جمعیۃعلماء کی ممبر سازی مہم میں مسلمان مرد اور عورت بھر پور حصہ لیں ،خود بھی ممبر بنیں ،دوست و احباب اور متعلقین کو بھی ممبر بنائیں ۔ان خیالات کا اظہارمولانا زبیر احمد قاسمی (صدر جمعیۃ علماء پوئی،ممبئی ) نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔
اخبارات کو جاری اپنے بیان میں مولانا زبیراحمد قاسمی نے کہا کہ جمعیۃعلماء ہند کے دستور اساسی کے مطابق ہر بالغ مسلمان (مرد و عورت) جمعیۃعلماء ہند کا ممبر بننے کا مجاز ہے، اس کے لئے ہم سب بیداری مہم چلائیں ،اور ہر گھر ہر فرد تک جمعیۃعلماء ہند کی خدمات اور اس کے پیغامات کو پہونچائیں ۔
مولانا نے یہ بھی فرمایا کہ جمعیۃعلماء ہند جانشین شیخ الاسلام حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب مد ظلہ العالی(صدر جمعیۃعلماء ہند)کی قیادت میں جو قوم و ملت کی خدمات انجام دے رہی ہے وہ قابل فخر ہے۔
واضح رہے کہ جمعیۃعلماء ہند کی مجلس عاملہ نے ممبر سازی مہم کی آخری تاریخ 31اکتوبر 2018 طے کی ہے،اس لئے وقت کے اندر ہی ممبر سازی کے عمل کو پایۂ تکمیل تک پہونچائیں۔اس طرح کی اپیل مولانا زبیر احمد قاسمی نے عامۃ المسلمین سے کی ہے۔
 


Share: